8595650280adabislami@gmail.com

تعارف اور تاریخ

1948 رامپور سے کل ہند کاروان تک — 75 برس کا تاریخی سفر

ہمارا سفر

1948 رامپور سے کل ہند کاروان تک — 75 برس کا تاریخی سفر

دستورِ ادارہ
  1. 1948

    تاسیسی بیج (رامپور)

    رامپور (یوپی) میں اہلِ قلم نے ادب کی مقصدیت، اسلامی نقطۂ نظر اور ترقی پسند تحریک کے لادینی رجحانات کے نعم البدل کے طور پر ایک منظم ادبی پلیٹ فارم کی بنیاد رکھی۔

  2. 1953 – 1956

    دستور سازی و باقاعدہ انتخاب

    1953 میں ڈاکٹر ابن فرید کو کنوینر بنا کر دستور ساز کمیٹی قائم کی گئی۔ 1956 میں باقاعدہ دستور نافذ ہوا جس کی رو سے ڈاکٹر ابن فرید ادارے کے پہلے کل ہند صدر اور ڈاکٹر عبدالباری شبنم سبحانی پہلے جنرل سکریٹری منتخب ہوئے۔

  3. 1957 – 1974

    کانفرنسیں اور تاریخی رسائل

    لکھنؤ (1957)، الہ آباد، علی گڑھ، پٹنہ اور حیدرآباد کی تاریخی کانفرنسیں۔ اس دور میں معیاری رسائل کا اجرا عمل میں آیا: معیار (میرٹھ)، انوار (حیدرآباد)، دانش (رامپور)، نئی نسلیں (لکھنؤ)، دوام (ٹانڈہ)، ابلاغ (رانچی)، اور فن کار (حیدرآباد)۔ ٹانڈہ میں جناب مختار احمد مظاہری نے 1961 سے 1971 تک صدارت کی ذمہ داری سنبھالی۔

  4. 1975 – 1978

    ایمرجنسی کا دور اور علی گڑھ احیا

    1975 کی ایمرجنسی میں اہلِ قلم کو قید و بند کی آزمائشوں کا سامنا کرنا پڑا۔ اپریل 1978 میں علی گڑھ میں ڈاکٹر فضل الرحمن فریدی کی دعوت پر احباب جمع ہوئے، جہاں جناب م۔ نسیم کو صدر اور شبنم سبحانی کو جنرل سکریٹری چنا گیا۔ فروری 1979 میں ادارے کا تاریخی منشور جاری ہوا۔

  5. 1980 – 1993

    تنظیمی وسعت، علاقائی شاخیں اور پیش رفت

    ڈاکٹر احمد سجاد، جناب س۔ م۔ ملک، جناب انتظار نعیم، ڈاکٹر کوثر یزدانی کی قیادت میں کرناٹک (جہاں کنڑ زبان میں شاخ مسلم لیکھکرا سنگھا قائم ہوئی)، کیرلا (ملیالم شاخ)، تمل ناڈو، مہاراشٹر اور بنگال تک دائرہ پھیلا۔ اگست 1993 میں ماہنامہ پیش رفت کا باقاعدہ اجرا ہوا۔

  6. 2000 تا حال

    عہدِ حاضر

    کثیر لسانی منصوبے، ہندی سالنامہ سداکانکشا، ڈیجیٹل ڈسکورس، قومی سیمینار اور نئی نسل کے ادیبوں کی تیاری۔

بنیادی ارکان و تاسیسی شخصیات

مجلسِ اعزاز

1

جناب انتظار نعیم

2

ڈاکٹر حسن رضا

3

پروفیسر عبد الحق

4

ڈاکٹر شاہ رشاد عثمانی

5

جناب اسلم غازی

6

جناب حسنین سائر

7

ڈاکٹر سلیم خان

8

پروفیسر محمد نعیم فلاحی

9

ڈاکٹر ضیا الرحمٰن مدنی

10

جناب خواجہ مسیح الدین ابونبیل

11

مولانا سراج الدین ندوی

12

ڈاکٹر خالد سجاد

دستور

دستوری اہداف

1

ادب اور زندگی کے باہمی رشتے کو مضبوط کرنا اور ادب کو انسانیت کی تزئین کا ذریعہ بنانا۔

2

ادب میں فکر و فن کا متوازن امتزاج پیدا کرنا۔

3

جمالیاتی قدروں کو اس طرح نکھارنا کہ وہ اسلامی و اخلاقی اقدار سے بے نیاز نہ ہوں۔

4

ادیبوں کے درمیان انسانی رشتوں اور اخوت کو فروغ دینا۔

5

مختلف ادبی حلقوں اور زبانوں کے درمیان مفاہمت اور تعمیری مکالمے کی فضا قائم کرنا۔

6

ادب سے منفی رجحانات، ذہنی انتشار اور حیا سوز میلانات کا ازالہ کرنا۔

7

معیاری ادبی رسائل، دارالاشاعتوں اور لائبریریوں کا قیام عمل میں لانا۔

8

اعلیٰ ادبی شاہ کاروں کے مختلف ہندوستانی زبانوں میں باہمی تراجم کا اہتمام کرنا۔

دستورِ ادارہ

دستورِ ادارۂ ادب اسلامی ہند (25 باضابطہ دفعات)

مرممہ نومبر 2015ء — مکمل دستوری متن اور تنظیمی ضوابط

بسم اللہ الرحمن الرحیم

(مرممہ: نومبر 2015ء)

مکمل دستور تلاش اور ابواب کی درجہ بندی کے ساتھ الگ صفحے پر ملاحظہ کیجیے۔

دستورِ ادارہ کا مکمل متن