8595650280adabislami@gmail.com

دستور ادارۂ ادب اسلامی ہند

مکمل 25 دفعات پر مشتمل دستوری و تنظیمی منشور (مرممہ: نومبر 2015ء)

دیباچہ و دستوری اساس

یہ ادارۂ ادبِ اسلامی ہند کا باضابطہ دستور ہے جو 1956ء میں نافذ ہوا اور نومبر 2015ء میں اس کی ترمیم کی گئی۔

دفعات کی فہرست

25 دفعات ظاہر ہیں

1

دفعہ (1) نام

اس ادارہ کا نام ”ادارۂ ادب اسلامی ہند“ ہوگا۔

2

دفعہ (2) دائرۂ کار

(الف) ادارہ کا دائرۂ کار پورا ملک ہوگا۔

(ب) ادارہ کی سرگرمیاں ملک کی تمام زبانوں میں اپنے اغراض و مقاصد کے تحت انجام دی جائیں گی۔

(ج) ادارہ کا نظام شورائی ہوگا، اور تنظیمی لحاظ سے مرکزی، ریاستی اور مقامی نظم پر مشتمل ہوگا۔

3

دفعہ (3) اغراض و مقاصد

(الف) تخلیقی ادب کے ذریعے اسلامی اقدار کے فروغ و ارتقا کی جدوجہد کرنا۔

(ب) ادب سے منفی رجحانات، فکری پراگندگی اور غیر اخلاقی میلانات کو زائل کرنے کی کوشش کرنا۔

(ج) زبان و ادب کے تحفظ و بقا اور فروغ و ارتقاء کی سعی کرنا۔

(د) اہلِ قلم کی فکری و فنی تربیت اور حوصلہ افزائی کرنا۔

(ہ) اہلِ قلم میں معاشرے اور نسلِ انسانی کے تئیں اخلاص اور درد مندی کا شعور بیدار کرنا۔

(و) مختلف زبانوں کے ہم فکر و ہم خیال اہلِ قلم اور ادبی حلقوں کے درمیان روابط کو مستحکم بنانا۔

(ز) ایسا ادبی ماحول اور وسائل پیدا کرنا جو اہلِ قلم کی ہنر مندی اور تخلیقی صلاحیتوں کو صحیح خطوط پر گامزن کر سکیں۔

4

دفعہ (4) رکنیت

اس ادارہ کا رکن ہر وہ ہندوستانی ہو سکتا ہے جو ادب کی کسی بھی صنف سے تعلق رکھتا ہو اور ادارۂ ادب اسلامی ہند کے دستور کی پابندی کا عہد کرے۔

5

دفعہ (5) تنظیمی ڈھانچہ

ادارہ مرکزی سطح پر بنیادی ارکان، مجلسِ اعلیٰ اور مجلسِ عاملہ پر مشتمل ہوگا۔

6

دفعہ (6) بنیادی ارکان

(الف) ادارہ کے 12 بنیادی ارکان ہوں گے۔ صدر، ناظمِ اعلیٰ اور خازن بحیثیت عہدہ بنیادی ارکان میں شامل رہیں گے۔

(ب) دستور سے انحراف، استعفے یا انتقال کی صورت میں بنیادی ارکان کی جو جگہ خالی ہوگی صدرِ ادارہ اسے بنیادی ارکان کے اجلاس میں باہمی مشورے سے مجلسِ اعلیٰ کے ارکان میں سے پُر کرے گا۔

(ج) بنیادی ارکان کے معمول کے اجلاس میں درج ذیل امور پر غور و فیصلہ ہوگا: سرگرمیوں کا جائزہ، دستور کے نفاذ کی نگرانی، دستور میں ترمیم و اضافہ، بنیادی ارکان کی خالی نشستوں کو پُر کرنا۔

7

دفعہ (7) مجلسِ اعلیٰ

(الف) ادارہ کی ایک مجلسِ اعلیٰ ہوگی جو صدرِ ادارہ کے علاوہ بشمول بنیادی ارکان زیادہ سے زیادہ 25 افراد پر مشتمل ہوگی۔ بنیادی ارکان کے علاوہ 10 ارکان کے تقرر کے لیے 10 علاقوں کی تشکیل عمل میں آئے گی اور ان علاقوں کے ارکان کے مشورے سے صدرِ ادارہ ان کا تقرر کرے گا۔

(ب) حسبِ ضرورت صدرِ ادارہ مجلسِ اعلیٰ کے لیے بنیادی ارکان کے مشورے سے زیادہ سے زیادہ 3 ارکان کی نامزدگی کر سکتا ہے۔

(ج) نامزدگی کے لیے دفعہ 4 کو ملحوظ رکھا جائے گا۔

(د) مجلسِ اعلیٰ کے لیے ایسے ارکان منتخب ہوں گے جو ادبی اعتبار سے معروف اور اسلامی اخلاق و کردار کے حامل ہوں۔

(ہ) اس مجلس کی مدتِ کار 4 سال ہوگی۔

(و) مجلسِ اعلیٰ میں جس زمرے سے جو جگہ خالی ہوگی اسے صدرِ ادارہ حسبِ ضابطہ اسی زمرے سے 3 ماہ کے اندر پُر کرے گا۔

8

دفعہ (8) مجلسِ عاملہ (عہدے داران)

(الف) مجلسِ عاملہ صدر، نائب صدور، ناظمِ اعلیٰ (جنرل سکریٹری)، نظماء (سکریٹریز) اور خازن پر مشتمل ہوگی۔

(ب) مجلسِ اعلیٰ اپنے درمیان سے صدر، ناظمِ اعلیٰ اور خازن کا انتخاب کثرتِ رائے سے کرے گی۔

(ج) صدر، ارکانِ مجلسِ اعلیٰ کے مشورے سے 4 نائب صدور اور 4 نظماء کا تقرر کرے گا۔

(د) صدر، ناظمِ اعلیٰ اور خازن کا انتخاب متواتر 2 میقات تک ہو سکے گا۔

(ہ) مجلسِ اعلیٰ حسبِ ضرورت عہدیداران کی تعداد میں حذف و اضافہ کی مجاز ہوگی۔

(و) مجلسِ عاملہ کی مدتِ کار 4 سال ہوگی۔ نئے عہدیداران کے انتخاب یا تقرر تک پرانے ذمہ داران برقرار رہیں گے۔

(ز) کسی وجہ سے انتخاب کا بروقت عمل میں آنا ممکن نہ ہو تو صدرِ ادارہ موجودہ عہدیداروں کی مدتِ کارکردگی میں 6 ماہ تک کا اضافہ کر سکتا ہے۔

9

دفعہ (9) اجلاس

(الف) بنیادی ارکان اور مجلسِ اعلیٰ کا اجلاس میقات میں 2 بار ہوگا۔

(ب) مجلسِ اعلیٰ کا ہنگامی اجلاس صدرِ ادارہ کسی بھی وقت طلب کر سکتا ہے۔

(ج) مجلسِ اعلیٰ کے ایک تہائی ارکان کے تحریری مطالبہ پر صدرِ ادارہ کے لیے لازم ہوگا کہ وہ 2 مہینے کے اندر مجلسِ اعلیٰ کا اجلاس طلب کرے۔

(د) مجلسِ اعلیٰ معمول کے اجلاس میں ادارہ کے دو سالہ کاموں کا جائزہ اور منصوبہ بندی کے فرائض انجام دے گی۔

(ہ) مجلسِ اعلیٰ میقات کے آغاز میں عہدیداران کا انتخاب کرے گی۔

(و) مجلسِ عاملہ کا اجلاس سال میں ایک بار ہوگا۔ حسبِ ضرورت صدرِ ادارہ ایک ماہ کی اطلاع پر اجلاس طلب کر سکتا ہے۔

(ز) مجلسِ عاملہ اپنے معمول کے اجلاس میں درج ذیل امور پر غور و فیصلہ کرے گی: سالانہ رپورٹ، علاقائی زبان و ادب کا جائزہ، آمد و صرف کا گوشوارہ اور آڈٹ رپورٹ، سالانہ بجٹ، سالانہ منصوبہ۔

(ح) تینوں مجالس کے اجلاس کی حاضری کا نصاب کل ارکان کی تعداد کا نصف ہوگا۔

(ط) تینوں مجالس کے اجلاس کی صدارت صدرِ ادارہ کرے گا۔

(ی) صدر کی عدم موجودگی میں سینئر نائب صدر اجلاس کی صدارت کرے گا۔

10

دفعہ (10) فیصلے کا طریقہ

(الف) رائے شماری کے وقت صدر کی رائے بھی شمار ہوگی۔

(ب) کوشش کی جائے گی کہ مجلس کے فیصلے اتفاقِ رائے سے ہوں۔

(ج) اتفاقِ رائے نہ ہونے کی صورت میں فیصلہ کثرتِ رائے سے ہوگا اور اگر رائیں برابر برابر تقسیم ہو جائیں تو فیصلہ اس رائے کے مطابق ہوگا جس کے ساتھ صدرِ ادارہ کی رائے ہوگی۔

11

دفعہ (11) صدرِ ادارہ

(الف) ادارہ کے نظم اور رہنمائی کی ذمہ داری صدرِ ادارہ پر ہوگی۔

(ب) صدر کے اوصاف: اسلامی اقدار و نظریات کا حامل ہو، فن و ادب میں ممتاز ہو، ادبی خدمات کے لحاظ سے معروف ہو، اصابتِ رائے اور تنظیمی صلاحیت میں ممتاز ہو، اس منصب کے لیے امیدوار نہ ہو۔

12

دفعہ (12) صدر کے فرائض

اسلامی و اخلاقی حدود کا پابند ہو، مفاد کو عزیز رکھے، دستور کی روشنی میں نگرانی کرے، عدل و دیانت سے فیصلہ کرے، ریاستی شاخوں کو فعال بنائے۔

13

دفعہ (13) صدر کے اختیارات

اجلاس طلب کرنا، صدارت و برخاستگی، رکنیت منظوری و معطلی، ریاستی و مقامی تنظیموں اور عہدیداروں کا تقرر و معزولی، ترجمان اور شعبہ جات کے ذمہ داران کا تقرر، آڈیٹر کا تقرر۔ مجلسِ اعلیٰ کے سامنے جواب دہ ہوگا۔

14

دفعہ (14) نائب صدور کے فرائض

صدر کی رہنمائی میں فرائض انجام دیں گے جن کا تعین مجلسِ اعلیٰ کے مشورے سے ہوگا۔

15

دفعہ (15) ناظمِ اعلیٰ (جنرل سکریٹری) کے فرائض

نظم کو قائم رکھنا، تمام اداروں اور ارکان سے مسلسل ربط، مرکزی شعبوں کے نظم و نسق کی نگرانی۔ صدر کے سامنے جواب دہ ہوگا۔

16

دفعہ (16) نظماء (سکریٹریز) کے فرائض

صدرِ ادارہ کی ہدایت کے مطابق ناظمِ اعلیٰ کی معاونت کریں گے۔

17

دفعہ (17) خازن کے فرائض

فنڈ کی حفاظت اور حسابات، سالانہ آڈٹ رپورٹ کی پیشکش۔ ریاستی و مقامی خازن کے لیے بھی یہی فرائض۔

18

دفعہ (18) ادارے کی مقامی شاخوں کا قیام

2 یا زائد ارکان پر مقامی شاخ کا قیام، 4 سالہ میقات، صدر، نائب صدر، ناظم و خازن۔

19

دفعہ (19) ریاستی نظم

3 مقامی شاخوں پر ریاستی تنظیم، صدر، ناظم اور خازن، 4 سالہ میقات۔

20

دفعہ (20) مالیات

مرکزی، ریاستی اور مقامی فنڈ، اعانتیں اور عطیات۔

21

دفعہ (21) معطلی، معزولی و استعفیٰ

عہدیداروں و ارکان کی معطلی، استعفے کے قواعد۔

22

دفعہ (22) انتخابات کے اصول

صدر، ناظمِ اعلیٰ اور خازن مسلسل 2 میقات تک منتخب ہو سکتے ہیں۔ امیدوار نہ ہونا اور غیر اخلاقی ذرائع سے پرہیز۔

23

دفعہ (23) قواعد سازی کے اختیارات

ذیلی قواعد کی ترتیب صدر اور بنیادی ارکان کے مشورے سے۔

24

دفعہ (24) دستور کی تعبیر

تعبیر کا اختلاف بنیادی ارکان کی کثرتِ آراء سے طے ہوگا۔

25

دفعہ (25) دستور میں ترمیم

ترمیم کی تجاویز پر بنیادی ارکان کے اجلاس میں غور اور کثرتِ رائے سے فیصلہ۔

(مرممہ: نومبر 2015ء)